حضرت شقران رضی اللہ عنہ

سیدنا شقران رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے، اسی لقب سے مشہور تھے، آپ کا تعلق ”حبشہ“ سے تھے۔ آپ کا نام ”صالح“ بتایا جاتا ہے۔

ابتدا میں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ملکیت میں تھے۔ مختلف روایت کے اعتبار سے انہوں نے رسول اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیۃً پیش کیا یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے خود خرید لیا تھا۔ حضرت شقران رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بدر میں شرکت فرمائی۔ بدر کے بعد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آزاد فرما دیا تھا۔

سیدنا شقران رضی اللہ عنہ ان خوش نصیب افراد میں سے تھے جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی مرض الوفات میں غسل دینے کی وصیت فرمائی تھی۔ حضرت شقران کو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک میں چادر بچھانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

سیدنا شقران رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ گدھے پر سوار خیبر کی طرف جارہے تھے اور اشارے سے نماز ادا فرما رہے تھے۔ (اسدالغابۃ)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This field is required.

This field is required.